مکرمی ! ہمارا تمام تر نظام جھوٹ کی بنیاد پر چل رہا ہے حکومت اپوزیشن احتساب نیب اور بد قسمتی سے ہمارا عدالتی نظام جھوٹی گواہیوں جعلی ثبوت پر انصاف کا مذاق اُڑا رہا ہے جس ملک کا عدالتی نظام کمزور ہونے کا تاثر دیتا ہے وہاں انصاف کی دھجیاں اُڑا دی جاتی ہیں بد قسمتی سے پاکستان میں سیاستدانوں نے عدالتی فیصلوں کی ایسی دھجیاں اُڑائی ہیں کہ آج عوام کا انصاف سے اعتماد اُٹھ گیا ہے معذرت کے ساتھ کیا ہمارا عدالتی نظام کوئی اسی مثال قائم کر سکا ہے ۔ موجود احتساب کی دعویدار حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ملک کی سول اور معزز عدالتوں میں اصلاحات پر توجہ دے انصاف کا ایسا نظام قائم کیا جائے جہاں امیر غریب کے فرق سے ہٹ کر انصاف ہوسکے ساتھ ہی ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور معزز چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان گلزار احمد صاحب سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ خدارہ پاکستان کی سول عدالتوں کی جانب توجہ فرمائیں جہاں غریب انصاف کی تلاش میں دم توڑ رہے ہیں مگر انصاف ان سے ہزاروں میل دور کھڑا ہے دوسری جانب ہمیں اس وقت پاکستان کے عدالتی نظام میں مضبوط مئوثر اصلاحات کی اشد ضرورت ہے تاکہ انصاف کا نظام بہتر سے بہتر بنایا جاسکے جہاں سب کا کڑا احتساب ہوسکے۔( محمد اکرم خالد)