لاہور( کلچرل رپورٹر) پنجاب بھر کے تھیٹر مالکان، پنجاب بھر کے ڈرامہ پروڈیوسر،پنجاب بھر کے ڈرامہ انڈسٹری کے متعلقہ فنکار آئندہ چند روز میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ۔جس وہ پنجاب حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تھیٹر سے متعلقہ ایس او پیز جاری کریں تاکہ عید الفطر سے پنجاب بھر کے تھیٹرز کھولے جاسکیں۔