لاہور، راجن پور،محمد پور دیوان(خصوصی نمائندہ، کرائم رپورٹر،نامہ نگاران،این این آئی) پریمیئر انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی آر اے کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردی ۔ بھاری مقدار میں اسلحہ ، بارودی سرنگیں، 15 کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا جسے بم ڈسپوزل عملہ نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنادیا ۔تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان کے نواحی علاقہ عربی ٹبہ کے قریب کالعدم تنظیم بی آر اے کے ارکان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی جانب سے بروقت کارروائی کی گئی جسکے نتیجے میں 5دہشت گرد موقع پرہلاک ہوگئے ،مارے جانے والے دہشتگردوں میں غلام حسین،ماسٹر علی،رمضان،دوست محمد اور عطا محمد شامل ہیں،تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 دہشت گرد فرار ہو گئے ، ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے میں ملوث رہے ہیں اور انہوں نے 10نومبر2019کو ایک دہشتگرد حملے میں قانون نافظ کرنے و الے اداروں کے 5 لوگوں کو شہید کر دیا تھا۔ جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ اور 15 کلو سے زائد بارودی موادبرآمد کیا گیا بارودی مواد کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے کمانڈر غلام عباس نے ناکارہ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد عید قرباں کے موقع پر تخریب کاری کی بڑی کارروائی کرنے والے تھے جس میں حساس عمارتوں، اہم تنصیبات اور عوامی مقامات کو نشانا بنایا جا نا تھا جسکو ملکی سالمیت کے لیے کام کرنے والے اداروں نے ناکام بنادیا، دوسری جانب ہلاک ہونے والے 5دہشتگردوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور منتقل کر دیا گیاسکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن بھی کیا۔