لاہور، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال، قصور، سیالکوٹ، چیچہ وطنی، حبیب آباد ، محمد نگر، کرمانوالہ، حجرہ شاہ مقیم ( کرائم رپورٹر، سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، 92 نیوز رپورٹ، نمائندگان 92 نیوز، نامہ نگاران) عید کے تین روز مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے ، درجنوں افراد زخمی ہوگئے ، لاہور ایک ، قصور ایک ، اوکاڑہ 8، سیالکوٹ 4، پاکپتن ایک اور ساہیوال میں 2 شہری جاں بحق ہوئے ۔ لاہور اچھرہ میں تیز رفتار نا معلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا ، بیوی جاں بحق اور شوہر زخمی ہوگیا، جاوید مارکیٹ کا نعیم بیوی کے ساتھ عید کے روز رشتہ داروں کی طرف جارہا تھا، فیروز پور روڈ پر گاڑی نے ٹکر مار دی، بیوی کرن دم توڑ گئی، نعیم کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ لاہور بابو صابو کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، 4 خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ، حادثہ میں 7سالہ نعمان، 50 سالہ مدثر، 42سالہ صائمہ، 24 سالہ فاطمہ، 49 سالہ سائرہ، اور 16 سالہ طاہرہ زخمی ہوئے ۔ قصور میں نئی آ با د ی کو ٹھہ گا ؤ ں کے نز دیک پید ل جا نے والہ محمد شر یف کو نا معلو م مو ٹر سا ئیکل سوا ر و ں نے ٹکر مار کر جاں بحق کردیا، شریف زخمی ہوا اور ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ سیالکوٹ میں 4 افراد حادثات کی نذر ہوگئے ، عید کے روز کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور 2 ہو گئے ، نواحی علاقہ کلاسنوالہ روڈ تلوانڈی عنائیت خان کے قریب حادثہ پیش آیا، محلہ آرائیاں پسرور کا 38 سالہ عارف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، انجم اور ناصر زخمی ہوئے ، کار سوار فرار ہوگیا۔ سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر جنڈیالہ دھبولہ کے قریب قدیر ، حمزہ اور اسامہ کار پر وزیر آباد سے سیالکوٹ کی جانب آرہے تھے ، کار درخت سے ٹکرا گئی ، 26سالہ اسامہ ، 23سالہ حمزہ ساکنان گجرا ت اور20سالہ قدیر احمد شدید زخمی ہو گئے ، ہسپتال پہنچ کر اسامہ اور حمزہ نے دم توڑ دیا۔ لال پورہ کا کرامت موٹر سائیکل پر پل ایک رنگپورہ کے قریب جا رہا تھا ، ٹوٹی سڑک سے گر کر شدید زخمی ہو گیا اور جاں بحق ہو گیا ۔ اوکاڑہ اور نواح میں عید کے دنوں میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا اور ماں بیٹا شامل ہیں، زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے ، نماز عید کیلئے جانے والے 3 موٹر سائیکل سواروں کو نشہ میں دھت نامعلوم کار سوار نے ٹکر مار دی، سابق چیئرمین یونین کونسل سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ، ایک تیزرفتار کار نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی، 7 سالہ بچہ اور اسکی ماں جاں بحق اور چار شدیدزخمی ہوگئے ، ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا، یونین کونسل خالصہ کے سابق چیئرمین اورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے ممبر سہیل رفیق جٹ کے والد محمد رفیق جٹ موٹر سائیکل پر نماز عید کیلئے جارہے تھے ، جبوکہ روڈ پر نشہ میں دھت نامعلوم تیز رفتار کار سوار نے ٹکر مار دی، دو دیگر موٹر سائیکلوں کو بھی ٹکر ماری، محمد رفیق جٹ، مرضی پور کا شفقت جاں بحق ہوگئے ، تیسری موٹر سائیکل کے سوار کی حالت تشویشناک ہے ، محمد رفیق کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا، تھانہ چورستہ میاں خان کے علاقہ دھرمیوالا میں کار کی ٹکر سے احمد حسن اور اس کی والدہ ارشاد بی بی جاں بحق ہوئیں۔ حجرہ شاہ مقیم میں عید کے دوسرے روز دیپالپور بصیر پور روڑ پر محمد منشا اپنے کمسن بیٹے محمد احمد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر جار ہے تھے ، اچانک پیچھے سے آنے والی کارنے ٹکر مار دی ، دونوں باپ بیٹا دم توڑ گئے ۔ پتلی مہتاب رائے کے قریب گدھا گاڑی نے موٹر سائیکل ٹکر مار دی ، موٹر سائیکل سوار علی سکنہ اختر ٹاؤن جاں بحق ہوگیا ، بی بی پور کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار سرفراز احمد کو ٹکر مار کر جاں بحق کردیا۔پاکپتن میں سکندر چوک کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوگیا، ایک شخص موقع پر جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔25 سالہ عثمان جاں بحق ہوگیا۔ ساہیوال میں 2 نوجوان حادثات میں جاں بحق ہوئے ، ہڑپہ بائی پاس پر تیز رفتار موٹرسائیکل کار سے ٹکرا گئی ، شفاعت جاں بحق ہو گیا ۔ چیچہ وطنی میں تیز رفتار بس بریک فیل ہونے سے بے قابو ہو کر ریڑھی بانوں پر چڑھ گئی ، ایک نوجوان جاں بحق اور 6 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ،چیچہ وطنی بورے والا روڑ پر اڈا غازی آباد میں بس نے کار، موٹر سائیکل رکشہ اور ریڑھیوں کو روندا، نواحی گاؤں 21 ایل الیون کا سفیان جاں بحق ہوگیا، بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
عید کے تین روز ، مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 17 افراد جاں بحق
بدھ 27 مئی 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 27 مئی 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں