لاہور( کلچرل رپورٹر) معروف گلوکارہ عابدہ پروین اور راگا بوائز میوزک بینڈ کا مشترکہ صوفی سونگ غریب نوازریلیز کردیا۔ گانے کو تحریر اور میوزک ولی حامد علی خان نے ترتیب دیا جبکہ حمزہ یوسف اور عبیداللہ نے ڈائریکٹ کی۔ معروف گلوکارہ عابدہ پروین اور راگا بوائز میوزک بینڈ کے غریب نواز میں موسیقی کا فیوژن پیش کیا گیا۔ راگا بوائز بینڈ کے سربراہ ولی حامد علی خان نے کہا کہ گلوکار صوفی سونگ پٹیالہ گھرانہ کی بہت پرانی بندش ہے جس کو خصوصی طور پر عظیم صوفی بزرگ خواجہ غریب نواز کے لئے گیا اور لکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کے لیجنڈ گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ مشترکہ ویڈیو تیار کی گئی۔