مکہ مکرمہ(این این آئی ) غار حراء پہاڑ کی چوٹی سے پتھر گرنے سے ایک پاکستانی معتمر خاتون جاں بحق ہوگئی ۔سعودی ٹی وی کے مطابق چوٹی سے گرنے والا بھاری پتھر خاتون کے سر پر گرا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متوفیہ کو ہسپتال کے سرد خانے منتقل کیا۔ المعابدہ پولیس نے واقعہ کی تفصیلات جاننے کے لئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔