پشاور،کابل(خبرنگار،اے ایف پی) افغانستان میں جنگ بندی سے چند گھنٹے قبل کار بم دھماکے نتیجے میں17افراد ہلاک جبکہ21زخمی ہوگئے ۔دوسری طرف طالبان اپنی قید میں باقی تمام اہلکار رہا کر دیئے ۔صوبہ لوگر کے پل عالم شہر کے ایک ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر صدیق اللہ نے بتایا کہ 17 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں ۔ دھماکے کی تصدیق کی ہے ۔دوسری طرف صوبہ غزنی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 9 طالبان ہلاک ہوگئے ۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے روزنامہ 92نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان نے اپنا وعدہ پورا کردیا ، حکومت بھی ہمارے قیدی رہا کرے۔