لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو غذائی قلت سے بچانے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب بھرپور اقدامات کر رہا ہے ،خوراک کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے عوام کو اداروں کا ساتھ دینا چاہیے ،پنجاب حکومت زراعت اور خوراک پر بھر پور کا م کر رہی ہے جس کے ثمرات عام تک پہنچ رہے ہیں۔یہ بات ملک نعمان احمد لنگڑیال وزیر زراعت پنجاب نے عالمی یوم ِ خوراک کے حوالے سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی ترقی کیلئے 300 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے جس کے تحت منصوبہ جات جاری ہیں جن کے تحت گندم،دھان ،گنے اور تیلدار اجناس کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک سمیع اﷲ چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ویڑن کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب خوراک میں غذائیت کی کمی کو دور کرنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے کہا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکسس فوڈ ریگولیشن 2019 پر اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور بہت جلد ہی پنجاب میں اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔