لا ہو ر (میاں رؤف)ملک کے دیگر اداروں کی طرح پنجا ب پو لیس بھی کورونا وا ئر س سے مثا تر ہو نے وا لے شہر یو ں کی مدد کیلئے سا منے آ گئی ،سکیور ٹی خدما ت انجا م دینے کے سا تھ ساتھ غریب شہر یو ں میں را شن تقسیم کیلئے سا ڑھے 7کروڑ روپے کے ذاتی فنڈ اکٹھے کر لئے جو صوبہ بھر میں را شن تقسیم کر نے کیلئے استعما ل کئے جا ئیں گے ، کا نسٹیبل سے لے کر آ ئی جی تک نے اپنی تنخواہ سے فنڈدئیے ۔را شن تقسیم کی ذمہ داری متعلقہ علا قہ کے ایس ایچ اوز کو سو نپی گئی جواپنے اپنے علا قہ میں ایسے شہر یو ں جو کورونا وبا کے با عث گھر یلو اخرا جا ت پو رے کرنے میں قاصر ہیں کے گھروں میں پہنچائیں گے تو دوسری جا نب سرکل ڈی ایس پی اور ڈویژن ایس پی کی بھی ذمہ داری لگا ئی گئی ہے کہ وہ اپنی نگرا نی میں را شن کی تقسیم کو یقینی بنا ئیں ۔فنڈ کیلئے کا نسٹیبل300، ہیڈ کا نسٹیبل سے اے ایس آئی تک500،سب انسپکٹر سے انسپکٹر تک1ہزار ،ڈی ایس پی سے ایس پی تک 2 ہزار ،ایس ایس پی سے ڈی آ ئی جی تک 3ہزار اور ایڈ یشنل آ ئی جی سے آ ئی جی تک 4 ہزا ر روپے دیئے ۔فنڈ اکٹھا ہو نے پر آ ئی جی نے عوام سے محبت کے اظہا ر پر شا با ش دی کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجا ب پو لیس عوام کے سا تھ ہیں اور انہیں چا ہئے کہ حکو مت کی جا نب سے جا ری کردہ حفاظتی تدا بیر پو ری طر ح عمل کر یں تا کہ اس خطر نا ک وبا سے جلد ازجلد چھٹکا رہ حا صل کیا جا سکے ۔