مکرمی !پاکستان میں ہر روزِ کسی نہ کسی گھر میں قیامت کا منظر ہوتا ہے۔ کسی کی بیٹی کی عزت محفوظ نہیں رہی ۔کسی کی بہن کی اور اب تو بیوہ عورتوں کی عزت بھی محفوظ نہیں.. موٹروے کا واقعہ ہو یا شیخوپورہ کا واقعہ سب ہی قابل مذمت ہیں. آجکل ہر جگہ ایک ہی بات کی جا رہی ہے کہ مجرموں کو سرعام پھانسی کی سزا دی جائے. بالکل درست بات ہے کہ اس طرح ہونا بھی چاہیے. پر اس بات کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے کہ یہ لوگ ہوتے کون ہے کوئی بھی ماں کے پیٹ سے یہ نہیں سیکھ کر آتا. اور نا ہی کوئی ماں اپنے بچوں کی تربیت ایسی کرتی ہے۔معاشرہ حکومت ریاست سب لوگ اس کے قصور وار ہیں.. ایک شخص اپنی بیوی بچوں کے ساتھ پنجاب کے کسی گاؤں میں رہتا ہو جہاں نہ بجلی نہ پانی نہ گیس نہ اسکول نہ ہی کوئی معاشی سرگرمی۔اِیک بچے کو مجرم بنانے میں ہم سب شامل ہیں۔ان مجرموں کو جلد از جلد سخت ترین سزا ملنی چاہیئے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق عورت کو اسلام کے مطابق پردے میں رہنے کا بھی پابند بنایا جائے۔ ( بلال شبیر‘اسلام آباد)