نیویارک( نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے لڑ رہے غریب ترین ممالک کو قرضوں میں رعایت دی جانی چاہئے ۔ اقوام متحدہ کے ایک اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ بہت سے ترقی پذیر ممالک اور یہاں تک کہ متوسط آمدنی والے ممالک انتہائی غیر محفوظ ہیں اور قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں یا پھر عالمی معاشی بحران کی وجہ سے دب جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ’کووڈ 19 کا مقابلہ کرنا اور اس سے نکلنے پر پیسہ لگے گا اور ایسا نہ ہوا تو اس سے بھی زیادہ خرچ ہوگا ۔عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے اجلاس کو بتایا کہ شرائط پر پورا اترنے والے نصف ممالک نے اس پیشکش کو قبول کر لیا لیکن قرضوں میں طویل مدتی رعایت کی ضرورت ہے ۔