ناگپور (نیٹ نیوز)دنیا میں ہمدرد اور دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں لیکن ایک 87 سالہ مسیحا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیاہے ۔بھارتی ریاست مہارشتڑا کے شہر ناگپور سے تعلق رکھنے والے ہومیوپیتھک ڈاکٹر رام چندرا دندیکر روزانہ سائیکل پر کئی کلو میٹر سفر کر کے ضلع چندرپور کے غریب علاقے مل ٹاؤن پہنچتے ہیں اور گاؤں کے غریب افراد کو مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔1957-58 کے دوران ناگپور کالج آف ہومیوپیتھی سے ڈپلومہ کرنے کے بعد رام چندر نے غریبوں کے مفت علاج و معالجے کا مصمم ارادہ کیا اور وہ 60 برس سے باقاعدگی کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ رام چندرا دیکر کہتے ہیں کہ میں روزانہ گاؤں میں 8 سے 9 کلو میٹر سفر کر کے پہنچتا ہوں۔ میں کبھی ان افراد سے فیس کا مطالبہ نہیں کرتا لیکن اگر مریض خود مجھے فیس دینا چاہیں تو میں قبول کر لیتا ہوں۔