تہران(صباح نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران نے حالیہ ایام میں فلسطین کے علاقے غزہ اور شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کو فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے خلاف صہیونی ریاست کی کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ اور دمشق میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مراکز پر اسرائیلی فوج کی بمباری مجرمانہ دہشت گردی ہے ۔ صہیونی فوج ایک وحشی اور درندہ صفت فوج ہے جس کے ہاں انسانیت اور انسانی اصول واقدار نام کی کوئی چیز نہیں۔ اسرائیل نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا میں برائی کی جڑ ہے ۔