غزہ(این این آئی)فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے قائم اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی اونروا کی طرف سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے متاثرہ ساڑھے سات ہزار خاندانوں کو فی خاندان دو ہزار ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ دریں اثناء حماس کے نائب صدر صالح العاروری نے کہاہے کہ انتخابی عمل معطل کرنے سے جامع قومی پروگرام متاثرہوا۔ اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری 24 سالہ خلیل اکرم لداودہ کو 17 ماہ قید اور پانچ ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔