ؒٓلاہور (سٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عبدالنعیم،مولانا علیم الدین شاکر ، پیررضوان نفیس، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ نے یوم بدر کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزوہ بدر اہل اسلام کی فتح اور کامیابی کادن ہے اس دن بڑے بڑے فرعونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ غزوہ بدرآج بھی ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ اگر مسلمان اسوہ رسولﷺ پر عمل پیرا ہوجائیں تو فرشتے ہماری مددو نصرت کے لیے اتر سکتے ہیں۔