لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اﷲ ﷺ اور تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ غزوہ بدر نے ہمیشہ کیلئے اسلام کے دوستی اور دشمنی کے معیار کو واضح کر دیا ۔غزواتِ رسول ﷺ نے جہاد اور دہشتگردی میں فرق عیان کیا ہے ۔اسلام بیک وقت دین جھاد،دین امن اوردینِ رحمت ہے ۔ دہشتگردی اول تا آخر فساد ہے مگر جہاد کا مقصد فساد کا خاتمہ اور قیامِ امن ہے ۔غزوہ بدر امت مسلمہ کی زبوں حالی کے خاتمہ کیلئے مشعل راہ ہے ۔