مکرمی !پاکستان کی آزادی کے سال جوں جوں گزررہے ہیں کرپشن کنگ اتنے زیادہ بڑھ رہے ہیں اورکرپشن ایک سویادوسوکی نہیں نہ ہی ہزاروں لاکھوں کی بلکہ اربوں کھربوں کی کرپشن ہو رہی ہے۔ پھربھی ہرنئی حکومت اسی بات کاروناروتی ہے کہ ملک کاخزانہ خالی ہے۔ بھئی اگرخزانہ خالی ہے توالیکشن پرکروڑوں کیوں خرچ کرتے ہواپنے اسی کروڑوں میں لگاکراپنابزنس کرومگرنہیں، اب سیاست بھی توبزنس بن چکی ہے ۔حالانکہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ چاہے کوئی بھی کرپشن میں ملوث ہوگااسے جیل کی ہواکھانی پڑے گی۔ الیکشن سے پہلے دوسری پارٹیوں کاپاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ملاپ ہو۔الیکشن کے بعد ایم این ایز وایم پی ایز کو جہاز پرلانے لیجانے کو کون بھول سکتاہے۔ اگر تحریک انصاف نے بھی احتساب کا نعرہ وفا نہیں کرنا تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ۔ میری تحریک انصاف بالخصوص عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ این آر او دینے کے بجائے بلا امتیاز احتساب کا وعدہ پورا کریں۔ (علی جان جوہرٹائون لاہور)