لاہور(کلچرل رپورٹر) کامیڈین غفار لہری نے بھی کامیڈی فلم"فل فاقے فل ہاسے " بنانے کا اعلان کردیا،عید کے بعد شوٹنگز سٹارٹ کرینگے ۔ایک ملاقات کے دوران غفار لہری نے بتایاکہ انہوں نے اپنے استاد لہری مرحوم کے نام پر "لہری آرٹ پروڈکشن" بنائی ہے جس کے پلیٹ فارم سے وہ پہلی میوزیکل اور کامیڈی فلم"فل فاقے فل ہاسے " بنا رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہاکہ اس فلم کی شوٹنگز کا آغاز عید الفطر کے بعد حالات دیکھ کر کیا جائیگا اس فلم کی کہانی اور ڈائریکشن وہ خود دے رہے ہیں ان دنوں فلم کی کہانی مکمل کی جارہی ہے اس فلم میں وہ تمام تر نئی کاسٹ شامل کرینگے کیونکہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے مگر انہیں موقع نہیں دیا جاتا اس فلم کا مرکزی کردار وہ خود اداکررہے ہیں جس میں ان کے مختلف کردار ہیں۔غفار لہری نے بتایاکہ اس فلم کے ڈی او پی نوید چوہدری ہیں۔