پشاور(مانیٹر نگ ڈیسک)سابق وزیر ریلوے اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور بھی کورونا کا شکار ہوگئے ۔غلام بلور کیبھتیجی اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ثمر بلور نے کہا کہ غلام بلور کی طبیعت دو روز سے کافی خراب تھی تاہم اب بہتر ہے ، انہیں فی الحال گھر پر ہی قرنطینہ کیا گیا ہے اور اہل خانہ کی جانب سے نجی ہسپتال منتقل کرنے پر غور جاری ہے ۔