اسلام آباد( نیٹ نیوز) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کے سکالرشپ پروگرام کے تحت پڑھنے والے افغانستان کے سٹوڈنٹس کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایچ ای سی کو1.551ارب روپے جاری کیے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان یوتھ کے لیے یہ اہم پروگرام کئی ماہ سے فنڈز کی قلت کی وجہ سے متاثر ہورہا تھا۔