لاہور(خبرنگارخصوصی)وزیرلائیوسٹاک پنجاب سردارحسنین بہادردریشک نے کہاہے کہ غیر تربیت یافتہ قصاب کھالوں کو کٹ لگا کر انہیں ضائع کرنے کا موجب بنتے ہیں۔ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب عوام الناس اور کسانوں کو تربیت اور آگاہی فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں صوبہ بھر میں تحصیل کی سطح پر مقامی انتظامیہ کے تعاون سے تربیتی سیمینار منعقد کروائے جا رہے ہیں جو رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہیں گے ۔ جانوروں کو چیچڑیوں سے محفوظ بنانے کے لیے پنجاب کے داخلی اورتمام اضلاع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کی جا چکی ہیں جہاں دن رات تین شفٹوں میں جانوروں کی نقل وحمل میں مصروف گاڑیوں پر بھی چیچڑ مار سپرے کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کااظہارصوبائی وزیرلائیوسٹاک سردارحسنین بہادردریشک نے پاکستان ٹینرزایسوسی ایشن کے چیئرمین آغاسیدین کے ہمراہ ڈی جی پی آرمیں کھالوں کی حفاظت اورانہیں زرمبادلہ کامنافع بخش ذریعہ بنانے کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔