اسلام آباد ،( خبر نگار ) چیف جسٹس آف پاکستان نے سرکاری گھروں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور ریلوے خسارے سے متعلق از خود نوٹس مقدمات سماعت کے لئے مقرر کر دیئے ہیں۔ از خود نوٹس مقدمات کی سماعت پیر اور منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔ سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ سے مقدمات میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز ، چاروں صوبوں کے آئی جیز سیکریٹری ہاوسنگ ،اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیئرمین سی ڈی اے ، اکاونٹنٹ جنرل آف پاکستان اور دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ ریلوے خسارے کیس میں سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ۔