کراچی ( سٹاف رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں قائم علی شاہ کی 5 لاکھ روپے کے عوض 10 دن کی ضمانت منظور کرلی ہے ۔ جمعہ کو عدالت عالیہ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے درخواست ضمانت دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ ٹی وی چینل سے معلوم ہوا کہ سیکرٹری سجاد عباسی میرے اوردیگرکے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے ، میں اسلام آباد متعلقہ فورم پر جانے کو تیار ہوں، خدشہ ہے نیب حکام کراچی سے نکلتے ہی گرفتار کرلیں گے ، 21 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بحریہ آئی کون اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں انکوائری کرنا ہے ۔