پشاور(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈائریکٹر محکمہ آثار قدیمہ ڈاکٹر عبدالصمد پر فرد جرم عائد کر دی ہے ،گزشتہ روز احتساب عدالت میں ڈائر یکٹر آرکیالوجی عبد الصمد کیس کی سماست ہوئی، نیب کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارت سے تجاوز پر عبدالصمد کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے ،سماعت مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج نوید احمد نے ڈاکٹر عبدالصمد پر فرد جرم عائد کردی،فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر6گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24جولائی تک ملتوی کردی ہے ،نیب نے ڈاکٹر عبدالصمد کیخلاف 1کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر کیا ہے ،ڈاکٹر عبدالصمد پر غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام ہے ۔