فیصل آباد(لیڈی رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرکے سلطنت عمان میں داخلے کی کوشش پر 3پاکستانی پکڑے گئے جنہیں گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا، ایئرپورٹ حکام کے مطابق منصف علی، خیال محمد اور داد محمد یو اے ای سے عمان جانا چاہتے تھے ، تینوں نے جیسے ہی بارڈر کراس کرکے داخلے کی کوشش کی تو سکیورٹی فورسز نے تینوں کو گرفتار کر لیا اور شارجہ سے نجی ایئر لائن کے ذریعے فیصل آباد ایئر پورٹ پہنچا دیا جہاں تینوں افراد کو ایف آئی اے کے حوالے کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔