لاہور( اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی زیرنگرانی تاج پورہ سکیم میں سرکاری اراضی کے غیرقانونی قابضین کے خلاف آپریشن اتوار کو بھی جاری رہا۔ایل ڈی اے کے عملے نے تاج پورہ سکیم کے ڈی بلاک میں واقع 20 کروڑ روپے مالیت کی آٹھ کنال اراضی واگزار کروالی جس پر 10 کمرشل پلاٹ بنانے گئے تھے - دو روزہ آپریشن کے دوران تاجپورہ میں12کنال اراضی واگزار کروائی گئی -