مکرمی !فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں واقع مدینہ مسجد کے ساتھ والے رفاہی پلاٹ پرگزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی غیر قانونی مویشی منڈی قائم کر دی گئی ہے جس کے باعث نمازیوں اور اہل محلہ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ایک رفاہی پلاٹ پرفیڈرل بی ایریا بلاک17 میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی زیر سرپرستی مویشی منڈی قائم کی گئی ہے جس کے باعث اہل محلہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ اسے ختم کرایا جائے ۔ کراچی کے شہریوں کو اور بھی کئی مسائل درپیش ہیں جیسے ٹریفک کا مسئلہ بھی کراچی کے شہریوں کے لیے وبال جان ہے۔ (نبیل احمد، کراچی)