پشاور(تیمور خان) غیر قانونی کارروائیوں میں مطلوب افراد کے اثاثے منجمد کردیئے گئے ۔کاونٹر اینڈ ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے پشاور میں20 افراد کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا ۔ذرائع کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بیس افراد جو مختلف مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں اور بیشتر انڈر گراونڈ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے بیس افراد کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا اور جس حلقوں سے مطلوب افراد کا تعلق ہے وہاں کے پٹواریوں کو بھی ڈی سی کے حکم کی کاپیاں ارسال کردی گئی ہیں، متعلقہ افراد کے نام پر نہ تو اراضی کا انتقال ہوسکے گا اور نہ ہی ان کے نام پر موجود اراضی کسی اورکے نام منتقل ہوسکے گی ، جن افراد کے اثاثے منجمد کئے گئے ہیں ان میں افسر زادہ، سید آمین ، اختر نواز ، جمیل خان، آمین جان ، آمین اللہ ، امجد خان ، امجد علی ، اسفندیار ، عطاء اللہ، بلبل شاہ ، فخرعالم ، گل خان ، حق نواز ، ابراہیم خان ، الیاس ، عمران، عنایت شاہ، اسحاق، اشفاق شامل ہے ۔