مکرمی !شہر کراچی میں جہاں بہت سی چیزوں میں بدانتظامی نظر آتی ہے، وہیں بجلی کے پول پر خطرناک طریقے سے لگائی جانے والی ا سٹریٹ لائٹس اور ان کے سو ئچز ہیں، جو اکثر اوقات کرنٹ کی صورت میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں کا سبب بنتے ہیں۔ بجلی کے پول پر غیر محفوظ طریقے سے نصب کیئے گئے یہ سوئچزبارشوں میں کرنٹ پھیلانے کی وجہ بھی بنتے ہیں۔ بجلی فراہم کرنے والے ادارے کو اکثر ان غیر قانونی سوئچز کا خاتمہ کرتے دیکھا گیا ہے، مگر اب بھی بڑی تعداد میں ان کی موجودگی کسی خطرے سے کم نہیں۔ میری شہر ی حکومت سے درخواست ہے کہ ان غیر محفوظ اسٹریٹ لائٹس اور سوئچز کا خاتمہ کرکے کوئی دوسرا حل مثلا سینسر لائٹس نصب کی جائیں تاکہ کرنٹ سے ہونے والے حادثات کو روکا جا سکے۔ ( سراج منیر سومرو ، کراچی)