لاہور (شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی اور ناکامی کی بڑی وجہ غیر معیاری اور ناقص فلمیں ہیں جس کی وجہ سے فلم بین اب سینما گھروں کا رخ نہیں کرتے ،اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر فلموں کے دل جیتنا ہوں گے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے رائٹروں ، پروڈیوسروں اور ہدایتکاروں کو متحد ہو کر مثبت پیشرفت کرنا ہو گی ، اس طرح ہماری انڈسٹری دوبارہ سے اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکے گی ۔صرف عید کے تہواروں پر فلموں کی ریلیز سے فلم انڈسٹری کو تقویت نہیں مل سکتی بلکہ اس کے لئے تسلسل کے ساتھ فلمیں بنانا ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کو دوسرے ممالک میں نمائش کے لئے پیش کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جانی چاہیے ۔