کراچی(نیٹ نیوز)احتساب عدالت کراچی نے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال ،سابق ایڈمنسٹریٹرفضل الرحمان،افتخار قائمخانی، نذیر زرداری اور داؤد ممتاز حیدرپر فرد جرم عائد کر دی ۔نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ ملزمان نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں 198 پلاٹ غیر قانونی طریقے سے پر الاٹ کئے ،مصطفیٰ کمال نے بطور سٹی ناظم پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے پانچ دسمبر کو گواہان کو طلب کر لیا۔