لاہور(نیٹ نیوز)سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، میرا جینا مرنا اسی ملک کیلئے ہے ۔گزشتہ روزسابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے سابق گورنر خواجہ طارق رحیم، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق اور عبداللہ ملک نے ملاقات جس میں سول سوسائٹی کے ارکان بھی شامل تھے ۔اس موقع پرگفتگو کے دوران سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مہمند ڈیم کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈیم پر مرحلہ وار کام ہورہا ہے جبکہ تعمیر پر پیشرفت ہو رہی ہے ، جائزہ حکومت کو لینا ہے ۔ نومبر میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کا کام شروع ہو جائیگا، ڈیمز کی تعمیر کیلئے عوام کا پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہے ۔ ڈیمز کیلئے عوامی پیسے کی نگرانی سپریم کورٹ خود کر رہی ہے ۔