برلن ( سپورٹس ڈیسک) رواں سال فٹ بال کا جرمن کپ ٹورنامنٹ بائرن میونخ نے جیت لیا ہے ۔ برلن کے اولمپک سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے لیورکوزن کو دو کے مقابلے میں چار گول سے مات دی۔ فائنل میچ میں بائرن کے لیے ڈیوڈ الَبا، سرجی گِنابری نے ایک ایک گول، جبکہ روبرٹ لِیوانڈوْوسکی نے دو گول کیے ۔ بائرن میونخ بیسویں مرتبہ جرمن کپ ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔