لاہور(کر ائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب ،انعام غنی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ماڈرن پولیسنگ کی طرز پر سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے مطابق عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے اور معاشرے میں قانون کی حکمرانی اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کوموثر طور پراستعمال کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذ شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں پاکستان پراونشل سروسز اکیڈمی پشاور سے آئے خیبر پختونخواہ پولیس کے پانچویں جونیئر کمانڈ کورس میں شامل ڈی ایس پیزاور دیگر افسران کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی، جونیئر کمانڈ کورس میں شامل افسران کو پنجا ب پولیس کی آئی ٹی ریفارمز،پبلک سروس ڈلیوری پراجیکٹس اور تھانہ کلچر کی تبدیلی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ کورس میں شامل افسران کے سوالات کے جوابات دیئے ۔ وفد میں شامل افسران نے پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر، سزاو جزا کے عمل سمیت آئی ٹی پراجیکٹس کے متعلق سوالات پوچھے اور پنجاب پولیس کے جدیدآئی ٹی پراجیکٹس کو دوسرے صوبوں کیلئے بھی قابل تقلید قرار دیا۔