اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی،لیڈی رپورٹر،خبر نگار خصوصی،آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار کی جانب سے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ بے نقاب ہو گئی ہے ۔ انہوں نے نیب سے خبر کے مواد کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے شہباز شریف کی سرگرمیوں کو ملک دشمن قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے ذاتی مفاد کیلئے قومی مفادات کا خون کیا ۔ عمر چیمہ نے کہاجاتی عمرہ کے چوروں کا یہ ٹولہ حریص ہی نہیں ظالم اور سفاک بھی ہے ۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لیٹروں نے صرف قوم کے پیسے اور وسائل ہی نہیں لوٹے بلکہ امداد کی رقم بھی اپنے خزانوں میں منتقل کر لی۔ وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی نے کہا کہ شریف خاندان پاکستان کیلئے باعث شرمندگی بن چکا،برسوں سے دو خاندان پاکستان کیلئے عالمی رسوائی کا سبب ہیں۔ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو پیسوں کا لالچ اوردبائو ڈالنااسی خاندان کا شیوہ رہاہے ۔