لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنے والی اداکارہ رانی کی 27 ویں برسی منائی گئی۔ اداکارہ رانی8دسمبر 1941 کو لاہور میں ایک ڈرائیور کے گھر پیدا ہوئیں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اردو اور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغازہدایتکار انور کمال پاشا کی فلم محبوب سے کیا اور اس کے بعد بہت سی شاہکار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ ان کی تاریخی فلم امرائوجان ادا میں عمدہ پرفارمنس نے جہاں فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیاوہیں ان کا نام پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم فنکاروں میں شامل کردیا۔فلم اور ٹی وی کی بے مثال اداکارہ کینسر سے لڑتی ہوئی27 مئی 1993 کو زندگی کی بازی ہا رگئی۔