لاہو (کرا ئم رپورٹر ) انویسٹی گیشن پولیس فیکٹری ایریا کی کارروائی،معصوم طالب علم کو قتل کرنے والا سفاک ملزم عمران عرف گانجی کو گرفتار کر لیاگیا ، پو لیس کے مطابق ملزم عمران اور مدعی مقدمہ سفیان وغیرہ کی مقدمہ بازی چل رہی تھی کہ چند روز قبل عمران عرف گانجی نے مخالفین پر فائرنگ کر دی تھی مگر گولی 12سالہ راہگیر نعمان کو جا لگی جو دم توڑ گیا۔ملزم عمران عرف گانجی کی فائرنگ سے دوسری پارٹی کا سفیان زخمی ہو گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا ۔