لاہور؍ شیخوپورہ؍ فیصل آباد(کرائم رپورٹر؍ ڈسٹرکٹ رپورٹر؍ خصوصی رپورٹر)فاروق آباد اور فیصل آباد میں ڈاکوئوں نے لڑکی اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔محنت کش یوحنا مسیح سکنہ ککڑ گل کے مطابق اسکی بیٹی کی شادی تھی جس میں شمولیت کے لئے اسکا ہم زلف گلزار مسیح سکنہ ایلاں والی کڑیال شیخوپورہ سے میرے گھر آئے ہوئے تھے ، جب میں اورمیرا بیٹاعرفان ،شکیل،یاسر اور بچی کا باپ گلزار رکشہ پر خانقاہ ڈوگراں سے گاؤں ککڑ گل آرہے تھے توموٹروے پل سیم نالہ پل فتح پور کے قریب پہنچے تو اچانک ہی 2مسلح ملزمان نے ہمیں اسلحہ کی نوک پر روک لیا،3ہزار روپے نقدی، موبائل فون چھین لئے اور بیٹی کو ملزم اٹھا کر جھاڑیوں میں لے گئے اوررکشہ میں سوار تمام افراد کو دوملزمان نے اپنے تیسرے ساتھی کی مدد سے رسیوں سے باندھ کر اس سے بداخلاقی کرڈالی اور فرار ہوگئے ،ہم رسیاں کھول کر جب گھر پہنچے تو لڑکی نے ملزمان کی زیادتی کے حوالے سے گھر میں موجود خواتین کو بتایا جس پر قانونی کارروائی کے لئے تھانہ میں پہنچے ۔واقعہ کے حوالے سے ڈی پی اوشیخوپورہ غلام مبشر میکن نے کہا کہ پورے ضلع کی پولیس اورایجنسیاں ملزمان کی تلاش میں لگی ہوئی ہیں، میڈیکل لیگل کیلئے نمونہ جات لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں ،مقدمہ درخواست کے مطابق درج کرنے کے بعد نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے فتح پور میں لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور لاہور میں شوارما سٹال مالک پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کا نو ٹس لیتے ہو ئے آر پی اوز سے رپو رٹس طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری فو ری کرنے اور انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے جا نے کے احکا ما ت جا ری کئے ہیں ۔فیصل آباد کے تھانہ مریدوالہ کے علاقہ 192گ ب میں 10ڈاکو محمد شاہد نامی شخص کے گھر داخل ہوئے اوراہل خانہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کرلاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فونز،زیورات اورسامان لوٹ لیا،اس دوران ایک ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پرشاہد کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعہ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے ۔ریجنل پولیس آفیسر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔