پشاور(سٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی عدالت پشاورمیں گلالئی اسماعیل فارن فنڈنگ سے متعلق کیس سماعت ہوئی، گلالئی اسماعیل کے والد محمد اسماعیل اور والدہ الفت بی بی عدالت میں پیش ہوئے ،گلالئی اسماعیل ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکی۔الفت اسماعیل اور محمد اسماعیل کی جانب سے قبل از گرفتاری ضمانت کیلئے درخواست دی گئی۔ سماعت کے موقع پر وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میرے پاس کیس کا ریکارڈ ابھی نہیں ،جس پر عدالت نے سماعت 22جولائی تک ملتوی کردی۔سی ٹی ڈی نے گلالئی اسماعیل اور والدین کیخلاف بیرون ممالک سے فنڈنگ پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔