لیڈز (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر انگلینڈ کیخلاف پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے بھی دستیاب نہیں ہو ں گے ۔تفصیلات کے مطابق محمد عامر خسرے کا شکار ہونے کے باعث تین میچوں میں حصہ نہیں لے سکے اور ڈاکٹر نے انہیں پانچ دن آرام کی تجویز دی تھی۔ محمد عامر کافی حد تک خسرے سے قابو پا چکے ہیں اور دانے بھی کافی کم ہو گئے ہیں مگر وہ کافی کمزوری محسوس کر رہے ہیں جبکہ ڈاکٹر نے بھی انہیں احتیاط کے طور پر مزید ایک دو روز آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی حالت اور ڈاکٹر کی تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مزید آرام دینے کے کافیصلہ کیا گیا ہے۔