اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ دستاویزات کی منظوری دی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کریں گے اور کابینہ ارکان کو بریفنگ دینگے ۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے تناظر میں اہم اجلاس آج ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ، وزیر اعلیٰ کے مشیرڈاکٹر سلمان شاہ اور اقتصادی ٹیم کے دیگر اراکین وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس میں انہیں بجٹ کے خدو خال ، نئے ٹیکسز ، ترقیاتی سکیموں ، پنجاب میں فنڈز کی تقسیم اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد بجٹ کو حتمی شکل دیدی جائے گی ۔