لاہور(سپورٹس رپورٹر) فٹ بال کے معروف برطانوی کھلاڑی آئن رش اور نامور برطانوی باکسر سپنسر فیرون سمیت 7رکنی وفد نے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور سے گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی اورہاکی سٹیڈیم، پنجاب سٹیڈیم اور انٹرنیشنل سوئمنگ پول کا دورہ کیا۔ وفد کے سربراہ آئن رش نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے فٹ بال اور باکسنگ کے فروغ اور ترقی کیلئے پاکستان میں آئن رش اکیڈمی قائم کرنے کے خواہاں ہیں ، انہوں نے کہاکہ پاکستانی سپورٹس سے محبت کرنیوالی قوم ہے ۔سپورٹس بورڈ پنجاب کا وسیع انفراسٹرکچر دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔