لندن (سپورٹس ڈیسک) فٹبال پریمیئر لیگ کے آغاز میں ہی سنسنی خیز مقابلے ، شیفیلڈ یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس کو ایک صفر سے ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر جمپ لگاتے ہوئے ساتویں پوزیشن حاصل کر لی، چیلسی اور لیسٹر سٹی کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔برامال لین کے فٹبال سٹیڈیم میں پریمئر لیگ کا تگڑا مقابلہ، شیفیلڈ یونائیٹڈ اور تجربہ کار کرسٹل پیلس مدمقابل ہوئے ۔ کھیل کا آغاز جارحانہ انداز، تابڑ توڑ حملے ، پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا، مقابلہ سنسنی خیز ہو گیا۔دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی لونڈسٹرام نے خوبصورت گول کر دیا، شیفیلڈ یونائیٹڈ کی یہی سبقت میچ کے آخر تک برقرار رہی۔