لاہور(سپورٹس ڈیسک)مانچسٹر یونائیٹڈ کے فٹبالر نیمنجا میٹک نے بھی اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کوفٹنس کا پیغام دیاہے ۔اس دوران انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ خود ایک جم میں موجود ہیں۔ انہوں نے کیپشن دیا کہ ’ہر دن جم کا دن ہوتا ہے جس پران کے ساتھی فٹبالر جوآن ماتا نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کمنٹ میں لکھا کہ ’تیار ہو، جم جاؤ، تصویر لو اور پھر پورا دن صوفے پر گزارو۔