اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی دھرتی کی دلفریب شان و شوکت کا گرویدہ ہونے کی وجہ سے یہاں رہ کر اپنے لوگوں کی خدمت کرنا مجھے بے حد مرغوب ہے جبکہ مقام افسوس ہے کہ اس خوبصورتی کو ہماری مقتدر اشرافیہ سے وہ قدر نہیں ملتی جس کی یہ حقدار ہے یہی وجہ ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )ان کے لیے ایک آفت کی مانند ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنی دھرتی کی دلفریب شان و شوکت ہی کا گرویدہ ہوں جبھی تو اسکے حصار میں خوش رہتا ہوں، ارض پاکستان کا مسحور کن حسن اور اس میں ملنے والاتنوع بے مثال ہے ۔