فتح پور(نامہ نگار) ایم پی اے ملک احمد علی اولکھ پر ایم این اے مجید خان نیازی کے قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت، ایم این اے مجید خان نیازی مختلف نوعیت کے مقدمات کے بھی اشتہاری نکل آئے ، عدالتی حکم پر شناختی کارڈ بلاک، اور جائیداد بھی اٹیچ کی جا چکی ہے ، موصوف کے مقدمہ نمبر 560 زیر دفعہ 468,420,471,506 پی پی سی ضلع میانوالی جبکہ تھانہ پھاٹک ریلوے میں مقدمہنمبر 11/14 میں بھی اشتہاری ہونے کا انکشاف ہوا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تحصیل بار کونسل کے ایڈیشنل سیشن جج کروڑ لعل عیسن وارث جاوید نے ایم پی اے ملک احمد علی اولکھ پر قاتلانہ حملے کے مقدمہ کی سماعت کی جس میں مقدمہ کے استغاثہ ہذا نے عدالت کو الزام علیہ کے خلاف ثبوت پیش کیے جن کے جائزے کے بعد پتا چلا کہ مذکورہ ایم این اے مجید خان نیازی اس سے پہلے بھی کئی مقدمات میں ملوث پائے گئے ہیں جن میں سر فہرست مقدمہ نمبر 560 مورخہ 19-10-2017 زیر دفعہ 468,420,471,506 پی پی سی ضلع میانوالی میں درج ہیں اور اس مقدمہ کی بنا پر عدالتی حکم پر شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ ایم این مجید خان نیازی ایک اور مقدمہ 11/14 تھانہ ریلوے پھاٹک پولیس بھکر میں بھی اشتہاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔اور میانوالی میں درج مقدمہ میں جائیداد بھی اٹیچ کی جا چکی ہے اس کے علاوہ ایم پی اے قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم مجید نیازی مختلف قسم کے 20 مقدمات میں ملوث پائے گئے ہیں جس میں تشدد، پولیس سے مزاحمت، ناجائز اسلحہ کی کھلم کھلا نمائش سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔