پشاور (92نیوز رپورٹ) چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ میاں حنیف اور چیف ایگزیکٹو آفیسر 92میڈیا گروپ میاں رشید نے فخر الدین سید کی کورونا وائرس کے باعث شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ میاں حنیف اور میاں رشید نے کہا ہے کہ 92نیوز انتظامیہ و ٹیم فخر الدین سید کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ، فخرالدین سید فرض شناس اور ادارے کے محنتی کارکن تھے ،ان کے انتقال سے ادارہ ایک محنتی کارکن صحافی سے محروم ہوگیا ، صحافت کیلئے فخرالدین سید کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فخرالدین سید کے اہل خانہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے آپکو تنہا نہ سمجھیں، 92نیوز میڈیا گروپ انکے ساتھ ہے اور انکوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑاجائیگا۔