لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے فواد حسن فواد کی ضمانت خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اﷲ تعالی کا بے پناہ شکر ادا کرتے ہیں کہ ایک اور بے گناہ کو آج انصاف ملا ، بہت افسوس ہے کہ ایسے اچھے اور لائق افسر کو ناحق قیدو بند کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہاکہ فواد حسن فواد کو غیر منصفانہ اور نا مساعد حالات کا دانستہ شکار کیا گیا لیکن وہ جرأتمندی سے ثابت قدم رہے ، فخر ہے کہ فواد حسن فواد نے ضمیر پر سودے بازی کی بجائے سختیاں اور مشکلات جھیلنے کو ترجیح دی۔