لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر) تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔ بتایا گیاہے کہ فیروزپور روڈ پر گلاب دیوی ہسپتال کے سگنل کے قریب تیزرفتار مزدا نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ،حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے پولیس نے قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ، متوفی کی لاش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ۔