فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کارخانہ بازار فراڈ کی رقم واپس ملنے کے انتظار میں پاورلوم فیکٹری مالک دنیا سے رخصت ہوگیالیکن کروڑوں روپے لے کر غائب ہونے والے لان کے کپڑے کے آڑھتی کا کوئی سراغ نہ مل سکا، ذرائع کے مطابق جھنگ روڈ کے معروف سیکٹر میں شاہ نامی پاور لوم فیکٹری مالک نے اپنی فیکٹری اپنے بیٹے نعیم کے حوالے کررکھی تھی جس سے کارخانہ بازار کے آڑھتی کے ساتھ کاروبار شروع کردیا ۔ اچانک ہی بازار سے بھاری رقم لے کر غائب ہوجانے والے آڑھتی کے کاروباری شراکت دار اپنے عزیزواقارب کے ہمراہ بازارآکر اپنے واقفوں سے معاملے کاحل نکالنے کے لئے چکر لگاتے رہے۔